انکوائری کیلئے حمزہ شہباز11ماہ سے جیل میں ہیں،مریم اورنگزیب
فائل فوٹواسلام آباد:مسلم لیگ ن کی ترجمان کاکہنا ہے کہ ثبوت ، نہ ریفرنس لیکن انکوئری کیلئے حمزہ شہباز11ماہ سے جیل میں ہیں ۔
مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ 11 ماہ سے بے گناہ حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں نہ ہی آج تک ریفرنس دائرکیا گیا ہے لیکن حمزہ شہبازجیل میں ہیں ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ بے بنیاد اورجھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز کوانکوائری کیلئے حراست میں ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
مریم اورنگزیب کی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑعوام کو110ارب کی چینی مہنگی بیچنے والوں اور150 ارب کے پشاورمیٹرو کے گڑھے کودنے والوں کو گرفتارنہیں کرتا،انکوائری رپورٹ آنے کے بعد بھی کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔